ذخیرہ اندوزی‘ گرانفروشی پر 79 دکانداروں کے چالان‘ 8 گرفتار
لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 734 دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 79 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 82,700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 8 افراد کو موقع پر سزا سنا کر 3 دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔