دہشت گردوں سے رعایت نہ برتی جائے : میرا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرنی چاہئے۔ دنیا بھر میں اس واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔