سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس پرسوں ہو گا
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے تعاون سے سانحہ پشاور کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس 23دسمبر کو الحمرا ہال نمبر 3 شاہراہ قائداعظم لاہور میں شام 4بجے منعقد کر رہی ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین ایوارڈ کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی لاہور نے کیا ہے۔