ایران اس وقت چوتھی بڑی میزائل طاقت ہے: ایرانی وزیر دفاع کا دعویٰ
تہران (آن لائن) ایران نے کہا ہے کہ تہران چوتھی بڑی میزائل طاقت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ایران کو میزائل صلاحیتوں کے حامل طاقتوں کے درمیان ایک قابل قبول حیثیت حاصل ہے جبکہ امریکہ‘ روس اور چین کے بعد چوتھی بڑی عالمی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ممکنہ درپیش خطرات کے باعث ہم اپنی میزائل صلاحیتوںکو فروع دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک میزائل کا ہدف بڑھانے کیلئے کام کررہا ہے۔