نارنگ: عطائی کے غلط انجکشن سے دکاندار جاں بحق، ورثا کا مظاہرہ
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) نارنگ منڈی کے صدر بازار اکرام سٹریٹ کا ایک اور نوجوان دکاندار خالد محمود مغل جو چار بچوں کا باپ تھا عطائی کے غلط انجکشن کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ ورثاءاور شہریوںنے عطائیوں اور محکمہ صحت کےخلاف چودھری شاہد عباس ڈگراکی قیادت میں پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعلی، صوبائی مشیر صحت اور ڈی سی او شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان عطائیوںکے میڈیکل لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ای ڈی او شیخوپورہ اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے عطائی ناٹ فار سیل ادویات بھی سرعام فروخت کرتے ہیں۔ شہریوںکی شکایات پرمحکمہ صحت نے دو میڈیکل سٹور سیل کئے، ایک کا چالان کیا لیکن چند روز بعد انہوں نے پھر سٹورکھول لئے۔ ڈی سی او شیخوپورہ کے تحریری احکامات کے باوجودای ڈی اوہیلتھ نے اسکے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی۔ محکمہ صحت کا عملہ عطائیوں سے مبےنہ طور پر ماہانہ وصول کرتاہے اورانہیںانسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عطائی /انجکشن