بیروزگاری سے تنگ شہری جلاد بھرتی ہونے کےلئے آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر پہنچ گیا
لاہور (آئی این پی) غربت اور بیروزگاری سے تنگ شہری جلاد بھرتی ہونے کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کے د فتر درخواست لے کر پہنچ گیا۔ 3 بچو ں کا باپ ارشاد مسیح اچھرہ کا رہائشی ہے اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے ر شتہ داروں اور محلہ داروں کا محتاج بتایا جاتا ہے۔ ارشاد مسیح نے گزشتہ روز آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر میں جلاد بھرتی ہونے کے لئے درخواست دائر کی۔ ذرائع کے مطابق ارشاد مسیح کو اطلاع ملی حکومت دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لئے جلاد بھرتی کر رہی ہے جس پر ارشاد مسیح بھی اپنی درخواست لیکر دفتر آئی جی جیل خانہ جات جا پہنچا۔ اس نے آئی جی جیل خانہ جات سے ملنے کی درخواست کی۔ اس پر عملہ اس کے ظاہری حلیے کی وجہ سے حیران ہوا اور ملاقات کی وجہ پوچھی تو ارشاد مسیح نے بتایا وہ جلاد بھرتی ہونا چاہتا ہے۔ عملے نے اسے بتایا آئی جی صاحب دفتر میں موجود نہیں ہیں۔ ارشاد کے اصرار پر جیل انتظامیہ نے اسکی درخواست وصول کر لی۔
جلاد بھرتی