چیچہ وطنی اور اوکاڑہ میں 2 لڑکیوں اور ایک لڑکے سے زیادتی
چیچہ وطنی+ اوکاڑہ (نامہ نگاران) چیچہ وطنی اور اوکاڑہ میں 2 لڑکیوں اور ایک لڑکے کو زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاﺅں 68/12-L کی (س) نے رپورٹ درج کرائی میں کھیتوں کی طرف جا رہی تھی یوسف، اسلم ، ہدایت اللہ، ابراہیم وغیرہ 6 افراد نے مجھے زبردستی کار میں ڈال لیا اور ویرانے میں لیجا کر میرے ساتھ نشہ میں دھت ہوکر زیادتی کرتے رہے۔ میری حالت غیر ہونے پر ملزمان مجھے نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں پانچ مسلح نوجوان 18 سالہ لڑکے کو نوکری دلانے کے بہانے لے گئے اور نہر لوئر باری دوآب کے قریب تین اسکے ساتھ باری باری زیادتی کرتے رہے جبکہ دو سڑک پر کھڑے ہو کر پہرہ دیتے رہے۔ محلہ شمس کے نذیر احمد کے 18 سالہ بیٹے محمد عباس کو فیصل آباد میں کیری ڈبہ میں بٹھا کر نہر لوئر باری دو آب کے قریب زیر تعمیر کالونی میں لے گئے جہاں شفیق، شفقت، مجاہد باری باری اسکے ساتھ زیادتی کرتے رہے جبکہ افضل اور بشیر سڑک پر کھڑا ہو کر پہرہ دیتے رہے اور بعدازاں قریبی جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اوکاڑہ میں اوباش شخص نے بیوی کی بیماری کا بہانہ بنا کر دوست کی 16 سالہ بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر بے آبرو کردیا۔ مختار ٹاﺅن اوکاڑہ کے محمود کے پاس رائے مشتاق احمد سکنہ صابری کالونی آیا اور کہا میرے گھر کام کرنے والی عورت چھٹی پر چلی گئی ہے، میری بیوی سخت بیمار ہے گھر کے کام کرنے کیلئے آپ اپنی بیٹی کو دو دن کیلئے میرے گھر بھیج دیں جس پر میں نے اپنی 16 سالہ بیٹی فاطمہ بی بی کو رائے مشتاق کے ساتھ بھیج دیا۔ جب میری بیٹی اُسکے گھر گئی مشتاق نے اسلحہ نکال لیا اور گن پوائنٹ پر اسے بے آبرو کردیا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتیاں