دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دی جائیں: شہزاد نذیر ایڈووکیٹ
رائے ونڈ (نامہ نگار)صوبائی حلقہ پی پی 161کے سینئر مسلم لیگی رہنماءچودھری شہزاد نزیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ طالبان ظالمان ہیں ،دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دی جائیں۔ننھے شہداءکی قربانی نے پوری قوم کو ایک کردیا ہے،اب متحد ہوکر دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔پشاور سانحہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ،دین اسلام اور پاکستان کو عالمی سطح پر دہشت گرد ملک ثابت کرنے کی سازش ہورہی ہے۔