حکومت دہشت گردی کو کچل دے گی: خواجہ خرم
لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کو کچل کر رکھ دے گی۔ نوازشریف نے دہشت گردوںکو ختم کرنے کے لئے ناقابل شکست عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پوری قوم اس عفریت کو ختم کرنے کے لئے تیار ہے دہشت گردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں حکومت اس کا ازالہ بھی کرے گی۔ بزدل دشمن ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتا۔