عمران کا ہر فیصلہ قومی مفاد میں ہے: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہے اور اسے منوا کر رہے گی۔ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے۔ اسی لئے عمران نے دھرنا ختم کر کے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ پاکستان کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ اپنے بچوں پر گولیاں چلانے والوں کو قوم نہیں چھوڑے گی۔