پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکے: میاں مقصود احمد
لاہور(سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے 20فیصد پیٹرول کی قیمتیں ضرور کم کی ہیں لیکن ان قیمتوں کے کم ہونے کے اثرات عوام تک نہیں پہنچے ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 65ڈالر فی بیرل نیچے آچکی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں قیمت 50روپے فی لیٹر ہونی چاہیے۔