اسرائیل نے 4 ماہ بعد جنگ بندی توڑ دی، حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ
غزہ (آن لائن+ بی بی سی) اسرائیل نے غزہ میں مختلف ٹھکانوں پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں جنہیں اگست میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے غزہ سے راکٹوں کے حملے کے جواب میں حماس کے ایک ٹھکانے پر کیے گئے۔ دوسری جانب اے پی کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس کے رہائشیوں نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طیاروں نے ا±ن کے بقول ’حماس کے دہشت گردی کے ڈھانچے‘ کو نشانہ بنایا۔