دہشت گردوں کو پھانسیاں، کنٹونمنٹ والے شہروں میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی
لاہور (جواد آر اعوان/ نیشن رپورٹ) ملک کے تمام بڑے بالخصوص فوجی کنٹونمنٹس والے شہروں میں دہشت گردوں کو پھانسیاں دینے کے عمل کی تکمیل تک سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ باخبر سکیورٹی ذرائع نے ”دی نیشن“ کو بتایا کہ 2 خطرناک دہشت گردوں ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمود کو پھانسی دینے کے بعد دہشت گرد شدید پریشان ہیں۔ دیگر کئی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد ہونیوالا ہے جس کے باعث دہشت گرد مایوسی کے عالم میں کسی بھی وقت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہٰذا اس خطرے کے پیش نظر فوجی کنٹونمنٹ والے شہروں کا سکیورٹی کوڈ تبدیل کر کے انتہائی حساس کر دیا گیا ہے۔ ان شہروں کے حساس علاقوں میں نگرانی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع نے اس حوالے سے سکیورٹی کوڈ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے شدید خطرات کے پیش نظر مختلف ملٹری کنٹونمنٹس میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی سخت