عوام مشکوک افراد کے بارے میں 1135 پر فوری اطلاع کریں: فوجی ترجمان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر نے عوام سے مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان میں مشکوک سرگرمیوں اور واقعہ کی اطلاع فوری کریں۔ دہشت گر دوں سے متعلق اطلاع یونیورسل نمبر 1135 پر دی جائے۔ خیبر پی کے میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 1125 پر دی جائے۔ ان نمبروں پر موبائل اور لینڈ لائن سے براہ راست کال کی جا سکتی ہے۔
فوجی ترجمان