مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کا تفتیشی افسر آٹھویں بار تبدیل، نئی تعیناتی نہ ہو سکی
اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کا تفتیشی افسر آٹھویں بار تبدیل ، انسپکٹر غلام کیانی کی جگہ ابھی تک کسی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر مشرف کیخلاف دائر ججز نظر بندی کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر غلام مصطفی کیانی کو تبدیل کردیا گیا جس کی جگہ تاحال کسی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ یاد رہے ججز نظر بندی کیس کے تفتیشی افسر کو آٹھویں بار تبدیل کیا گیا تاہم بار بار تبدیلی سے کیس ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ پید اہوگیا۔
آٹھویں بار تبدیل