سردی بڑھتے ہی برائلر گوشت، انڈوں کی قیمتوں کو ”پَر“ لگ گئے، سبزیاں بھی مہنگی
لاہور (کامرس رپورٹر) سردی کی شدت میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کے گوشت میں 13 روپے کلو اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 8 روپے درجن کا اضافہ کردیا ہے جس سے برائلر گوشت 213 روپے اور فارمی انڈے 110 روپے درجن ہوگئے۔ دوسری طرف پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی جاری رہی۔ ایک کلو آلو نیا 26 روپے کی بجائے 35 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 17 کی بجائے 25 روپے، ٹماٹر 46 کی بجائے60، لہسن دیسی 134 کی بجائے 160 روپے، ادرک تھائی لینڈ 162 روپے کی بجائے 180 روپے، پالک 19 کی بجائے 27 روپے، کھیرا 64 کی بجائے 80 روپے، کریلے 85 کی بجائے 105 روپے، لیموں چائنہ 55 کی بجائے 70 روپے، پھلیاں48 روپے کی بجائے 69 روپے، بند گوبھی 26 روپے کی بجائے38 روپے، پھول گوبھی 34 کی بجائے35 روپے، شملہ مرچ 83 کی بجائے 99 روپے، اروی 57 کی بجائے 65 روپے، گھیا کدو 24 کی بجائے 32 روپے، مٹر 66 کی بجائے 75 روپے، مولی 10 کی بجائے 20 روپے، ساگ 24 روپے کی بجائے 32 روپے، پھلوں میں سیب کالا کولو 126 کی بجائے 135 روپے، سیب میدانی 78 کی بجائے 90 روپے، انار قندھاری اوّل 176 روپے کی بجائے 200 روپے، کیلا اوّل درجن 53 روپے کی بجائے65 روپے، کنو درجن 53 کی بجائے65 روپے، فروٹر اوّل درجن 69 کی بجائے88 روپے، مسمی 101 کی بجائے 120 روپے، امرود دوم 53 کی بجائے 60 روپے، انار قندھاری دوم 146 کی بجائے 175 روپے میں فروخت ہوا۔