پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا کینیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں پاکستان اے نے کینیا کو108 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز پانچ صفر سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اے کے کپتان فوادعالم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی اے ٹیم کی اننگز آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی،مڈل آڈربیٹسمین مختاراحمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78رنز کی اننگز کھیلی، سعید اجمل اور بابر اعظم نے ٹوٹل میں 16 ، 16 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان اے کی پوری ٹیم44.5اوورز میں 169رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں کینیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ضیاء الحق کی تباہ کن باولنگ کی بدولت کینیا ٹیم61 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ضیاء الحق 4‘ سعیداجمل‘میر حمزہ اور احمد جمال دووکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ٍپاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینیا کو پانچ صفر سے وائٹ واش کردیا۔ مختار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔