کینیا کا دورہ کامیاب ‘ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن
لاہور (نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیم منیجر اظہر زیدی‘ کرکٹرعامر نذیر‘ صدر لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم اور تجزیہ نگار محمد صدیق نے کہا ہے کہ کینیا کے ساتھ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں بھی ایسوسی ایٹ ممالک سے کرکٹ ٹیموں کو پاکستان بلانے کے معاملے پر کام میں تیزی آگئی ہے۔ 2015ء کے آغاز میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، زمبابوے اور ہالینڈ میں سے کوئی ٹیم دورہ کرسکتی ہے۔