اقوام متحدہ نے ثانیہ مرزا کو جنوبی ایشیا کیلئے خیرسگالی کی سفیر مقرر کر دیا
نیویارک(آن لائن)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیائی خطے کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔ وہ عالمی ادارے کی تاریخ میں پہلی ایشیائی خاتون ہیں جنہیں خیرسگالی سفیرکی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 'اقوام متحدہ کی خواتین کے ساتھ خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے خدمت انجام دینا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔