آخری ون ڈے میچ میں سخت سکیورٹی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) کینیا کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات معمول سے زیادہ سخت تھے۔ سٹیڈیم کے اندر داخلے سے پہلے کئی جگہ پر جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ملتی۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے سٹیڈیم کو گھیرے میں لے رکھا تھا‘ گرائونڈ میں موجودگی اور کھیل دوست رویے کی فوٹیج آئی سی سی کو بجھوائی جائے گی۔