آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیدی
برسبین (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹوں سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے 128 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 505رنز‘بھارت نے پہلی اننگز میں 408جبکہ دوسری میں224رنز بنائے۔