رواں سال کاروں‘ ٹرکوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال بسوں کی فروخت میں کمی ہوئی تاہم قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ٹریکٹروں، کاروں اور ٹرکوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے مجموعی فروخت میں 3 ہزار 393 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا نومبر کے دوران مجموعی طور پر 26 ہزار 214 گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 22 ہزار 821 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔