زونگ کے آئی ٹی سسٹم کی سی ایم ایم آئی لیول 2 پرپذیرائی
لاہور (پ ر) زونگ کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اینڈ آٹومیشن ڈیپارٹمنٹ کو حال ہی میں کیپ ایبلٹی مچورٹی ماڈل انٹگریشن (CMMI) لیول 2 پر پورا اترنے کا درجہ مل گیا۔ سی ایم ایم آئی اداروں کو اپنی کارکردگی مزید مؤثر اور بہتر بنانے کیلئے ضروری‘ بنیادی عوامی اور طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ زونگ کے CIO اور CCSO نیاز اے ملک نے کہا کہ 2014 زونگ کیلئے کامیابیوں اور اہداف حاصل کرنے کا سال رہا ہے۔ زونگ کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اینڈ آٹومیشن کے سینئر منیجر فیصل سجاد نے کہا کہ سی ایم ایم آئی لیول 2 ہمارے شعبے کا غیر معمول سفر ہے۔