وہاڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل سے غربت کم ہو گی: تہمینہ دولتانہ
لاہور (کامرس رپورٹر)سابق وزیر مملکت اور وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے پنجا ب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تیزی سے ہونے والی صنعتی ترقی کا کریڈٹ پیڈمک کو جاتا ہے۔ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ پیڈمک ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے حکومت کی معاونت کے بغیر ازخودپیدا کردہ وسائل استعمال میں لاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل سے علاقے میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔