بینکوں کو نقدی کی فراہمی
کراچی(سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 586 ارب 85 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کواوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 9.31 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 586 ارب 85 کروڑ روپے شامل کر دیئے ۔