مکرمی! 16 دسمبر 2014ءکو ہم سقوط مشرقی پاکستان کی غم انگیز یادیں تازہ کر رہے تھے کہ پشاور میں پیش آنے والے سانحے نے پوری قوم کو ایک اور انسانی صدمے سے دو چار کر دیا معصوم بچوں پر ایسی بہیمانہ یلغار ایک انسانیت سوز جرم ہے ۔یہ دکھ ہم سب کا دکھ ہے اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے عوام کو تمام اندرونی و بیرونی دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھیں۔ آمین! جیسا کہ علامہ اقبال نے فرمایا.... ”کہ خون صد ہزر انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا“ ہمارے پیارے اور معصوم بچوں کے خون نے پوری قوم کو جگا کر متحد و متفق کر دیا ہے عمران خان نے بھی اپنا دھرنا ختم کر دیاہے تمام سیاسی قیادت کی کانفرنس سے پیدا ہونیوالی اتحاد اور یکجہتی کی فضا بہت ہی اطمینان بخش ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کا یہ فیصلہ بے حد مستحسن ہے کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں دہشت گردوں کےخلاف لائحہ عمل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائےگی جس میں تمام جماعتوں، مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے اور مقررہ سات دنوں میں لائحہ عمل تیار کر لیا جائے اور پھر انتہائی سرعت اور برق رفتاری سے اس پر عمل درآمد کیا جائے کہ دشمنان پاکستان کیلئے کوئی جائے اماں نہ رہے اس حوالے سے پاکستان کے ازلی اور ابدی دشمنوں کی سازشوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔(اختر اقبال، 366-G-1 رحمن پورہ کالونی اچھرہ لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024