ڈبل شاہ کے ساتھی کو ساڑھے 4 سال قید، جرمانے کی سزا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈبل شاہ کے ساتھی کو مقامی عدالت نے ساڑھے 4 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ ڈبل شاہ اور اسکے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ڈبل شاہ کے ساتھی مختار گیلانی کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 4 سال قید اور 22 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیدیا ہے۔