میڈیکل کالج خیرپور میرس پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ میں ضم
نواب شاہ(بیورورپورٹ)میڈیکل کالج خیرپور میرس کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں ضم کردیا گیا نوٹیفیکیشن جاری سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں خیرپور میڈیکل کالج کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومین میں ضم کر دیا گیا ہے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار وومین کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن نے بتایا سندھ حکومت کے میڈیکل کالج کو یونیورسٹی میں ضم کرنے کے فیصلہ کے بعد خیرپور میڈیکل یونیورسٹی کے قانونی قواعد و ضوابط بھی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ بنائے گی ،ڈاکٹر گلشن میمن کاکہناتھاکہ کالج کے یونیورسٹی میں الحاق کے فیصلہ کے بعد قانونی مشاورت سے متعلق اجلاس میں مسودہ تیار کیاگیاہے اسلام آباد اجلاس میں یونیورسٹی کودرپیش مسائل سمیت میڈیکل میں ایڈمیشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔