ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی 6 ٹیموں کیلئے کوچز کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی چھ ٹیموں کیلئے کوچز کا اعلان بھی کردیا ہے۔ یہ کوچز قائداعظم ٹرافی، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ذمہ داریاں نبھائینگے۔ ایسوسی ایشنزکیلئے اعلان کردہ کوچز میں عبدالرزاق، اعزاز چیمہ، باسط علی، فیصل اقبال، غلام علی، ہمایوں فرحت، عرفان فاضل اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ ان ناموں کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹرز آفتاب خان، اسلم قریشی، فہد مسعود، حبیب بلوچ، حافظ ماجد جہانگیر، حنیف ملک اور محمد صادق بھی کوچنگ لائن اپ میں شامل ہیں۔