وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس، خیبر پختونخوا کی اہم سرکاری عمارات اور ریسٹ ہائوسز کو عوام کیلئے کھولنے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
صوبہ خبیرپختونخواکے گورنر ہاؤس، کرناک ہاؤس، وزیرِ اعلی ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس عوام کے لیے دستیاب ہونگے جلد عوام کے لئے کھول دیئے جائیں گے حکمت عملی کرتے ہوئے وزیراعظم نے عملدرآمدکی ہدایت کردی۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی اہم سرکاری عمارات اور سرکاری ریسٹ ہائوسز کو عوام کے لئے کھولنے اور بروئے کار لانے کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا،بدھ کو اسلام آباد میں اس اجلاس میں وزیرِ اعلی خبیرپختونخوا محمود خان، وزیرِ سیاحت عاطف خان، چیف سیکرٹری کے پی محمد سلیم، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کو پانچ اہم سرکاری عمارات بشمول گورنر ہاؤس، کرناک ہاؤس، وزیرِ اعلی ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس کو عوام کے لیے دستیابی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں واقع 49ریسٹ ہاؤسز ستمبرسے عوام کو دستیاب ہوں گے۔ صوبے کے دیگر 169ریسٹ ہائوسز کے انتظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔