وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری کے ثمرات سامنے آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019ء میں جاری خسارہ 73 فیصد کم ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ رواں سال جولائی میں خسارہ گزشتہ سال سے ڈیڑھ ارب ڈالر کم رہا۔ جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019ء میں جاری خسارہ 73 فیصد کم ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ سال 6 ارب ڈالر سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی۔ درآمدات کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ حکومت کی بیرونی ادائیگیوں کے توازن پر توجہ مرکوز ہے۔
برآمدات و ترسیلات زر بڑھاکر اور درآمدات کم کرکے بیرونی ناہمواریوں میں کمی کی حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب $ کم ہے جبکہ رواں برس جولائی کا خسارہ جولائی 2018 کے مقابلے میں 73% یا 1.5 ارب $ کم ہے جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2019