سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کے لئے ای ویزہ کا باقاعدہ اجراء 24اگست سے شروع ہو گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالعزیز وضان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ نئے عمرہ سیزن کے لئے ایک کروڑ ویزے جاری کئے جائیں گے جبکہ عمرہ کے لئے الیکٹرانکلی طور پر ای ویزوں کے اجراء کے لئے خصوصی طور پر تشکیل دیئے جانے والے پلیٹ فارم سے ای ویزون کا اجراء ہفتہ 24 اگست سے شروع ہو ہو رہا ہے جہاں پر عمرہ کا ویزہ 24 گھنٹوں سے کم وقت میں جاری ہو گا۔انھوں نے بتایاکہ عمرہ کے ویزہ کے حصول کے لئے نئے اور جدید ای ویزہ پلیٹ فارم کو ”دی سنٹرل پلیٹ فارم فار دی الیکٹرانک ایشواینس آف دی عمرہ ویزاز” کا نام دیا گیا ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024