وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں، صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الانس دیا جائے گا۔ بزرگ شہریوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں ان کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمے داری ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے، حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں، صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الانس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس سے قبل ایک موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر قیمتیں چیک کریں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فعال انداز میں کام کیا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات نظر آنے چاہئیں، متعلقہ محکموں اور اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ڈلیور کرنا ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024