لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کو توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب لاہور کے حوالہ کر دیا۔ عدالت نے نیب حکام کو حمزہ شہباز کو دوبارہ چار ستمبر کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے اکائونٹ میں ایسے افراد نے لاکھوں ڈالرز بھجوائے جن کے پاسپورٹ بھی نہیںبنے، رانا ظہیر فیصل آباد میں کپڑے کی دکان پر ملازم ہے جس نے لندن سے حمزہ شہباز کو ایک لاکھ ڈالرز بھجوائے لیکن اس کا پاسپورٹ بھی نہیںبنا، آفتاب احمد اور شاہد رفیق منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ ہیں،حمزہ شہباز سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جبکہ دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل خواجہ امجد پرویز نے نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024