امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے شمالی کوریا سٹیفن بیگن نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اپنے ہم منصب لی ڈو ہون سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ جلد از جلد مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس کے لیے ہمیں دعوت نامہ کا انتظار ہے۔یہ بیان جنوبی اور شمالی کوریا کو بغیر فوج کے زون میں تقسیم کرنے کے حوالے سے سیئول میں20اگست سے جاری مذاکرات کے دوران امریکی اور شمالی کوریائی نمائندوں کی ممکنہ ملاقات کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی نمائندہ نے روس میں اپنی منتقلی کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ شمالی کوریا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی طرف ہے اور وہ شمالی کوریائی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کا موقف ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں حملے کی ایک ریہرسل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024