بارشوں کے بعد راولپنڈی میں خطرناک مرض ڈینگی بخار پھیل گیا اور شہر کے ہسپتا ل مریضوں سے بھرگئے،205مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ۔ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے ڈینگی کے حملے کی زد میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مرض کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔تقریبا 3967 افراد ڈینگی بخار کی شکایت لے کر ہسپتا ل پہنچے ہیں جن میں سے 205 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں 47 مریض داخل ہیں جبکہ 478 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024