وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب Jean Yvesle Drian سے ٹیلیفون پر گفتگو میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے فرانس کے وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے لئے بھارت کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی کوخطرہ لاحق ہے۔وزیرخارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرمیں کھانے پینے کی اشیاء اور دوائوں کی قلت، مواصلاتی نظام کی معطلی اور گزشتہ سولہ روز سے کرفیو کے نفاذسمیت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بتایا۔وزیرخارجہ نے امیدظاہر کی کہ فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طورپر خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کرے گا۔انہوں نے فرانس پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹانے اورمقبوضہ وادی کے عوام کی مشکلات ختم کرانے کے سلسلے میں بھارت پردبائوڈالے۔فرانس کے وزیرخارجہ Drian نے کہاکہ ان کے ملک کو موجودہ صورتحال پرسخت تشویش ہے اور انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیاکہ کشیدگی میں مزیداضافہ نہ ہو.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024