مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد میں روزبروز ہونیوالے اضافے کے پیش نظر نئے منصوبے روبہ عمل لائے جا رہے ہیں۔ مسجد الحرام کے صحنوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔عمل درآمد کےلئے خارجی صحنوں میں موجود امانت گھر اور وضو خانے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں موجود وضو خانوںاور زائرین کے سامان کےلئے لاکرز ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ان سے اچھی خاصی جگہ گھری ہوئی تھی ،آئندہ یہ جگہ نمازیوں کے کام آئے گی۔ابتدائی مرحلے میں وضو خانے اور سامان کےلئے بنائے گئے لاکرز بند کردئےے گئے۔اگلے مرحلے میں انہیں مکمل طورپرصاف کر دیا جائےگا۔متعلقہ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں طہارت خانے اور وضوخانے اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ آئندہ انہیں پر اکتفا کیا جائےگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024