چیئرمین بلدیہ کورنگی ایم ڈی واٹر بورڈ پر برس پڑے
کراچی(خبرنگار)بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا پانی وسیوریج کے مسائل پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان پر برس پڑے لانڈھی کورنگی کے مکینوں کو کئی کئی دن تک پانی کی فراہمی نہیں کی جاتی لانڈھی کورنگی کی گلیاں سڑکیں پارکس سیوریج کے گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں ایم ڈی واٹر بورڈ زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتے انہوں نے ایم ڈی کو کہا کہ آپ واٹر بورڈ کے نہیں آپ زرداری وزیر بلدیات کے ایم ڈی ہو جبکہ ہم نے آپ کو ایم ڈی بنانے کی سفارش کی تھی آپ ایم ڈی کے لائق نہیں آپ ادارہ چلانے میں ناکام ہوچکے ایم ڈی واٹربورڈ چیئرمین سید نیر رضا کے سوالات کا جواب تک نہیں دے سکے واضح رہے کہ متحدہ پاکستان کے وفد نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کی سربراہی میں ایم ڈیواٹر بورڈ سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔