عوام صوبائی حکومت کو ٹیکسز دینا بند کردیں: وسیم اختر
کراچی (خبرنگار)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی گلیاں کچرے کے ڈھیروں اور محلے سیوریج کے پانی سے بھرے ہوئے ہیں اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں جو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہیں، میں کراچی کے عوام سے کہوں گا کہ وہ سندھ حکومت کو ٹیکسز دینا بند کردیں کراچی کے عوام ساڑھے تین سو بلین ٹیکسز دیتے ہیں مگر ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے حکومت سندھ کے خلاف پرامن احتجاج کریں تاکہ شہر کے بنیادی مسائل حل ہوں، چیف سیکریٹری وفاق کا نمائندہ ہے وہ ادارے ٹھیک کرے، شہری بہت پریشان ہیں ردعمل آیا تو صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ملیر سعود آباد میں بحریہ ٹائون کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا کے