طلبا شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ڈاکٹر صارم
کراچی(نیوزرپورٹر)جامعہ اردو کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے وفاقی جامعہ اردو اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں 202 مختلف اقسام کے پودئے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انکی دیکھ بھال بھی ہماری زمہ داری ہے تاکہ آلودگی کا مکمل خاتمہ ہوسکے اورشدید موسمی اثرات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا درخت لگانا اور اسے پانی دینا ایک عبادت ہے۔ طلبہ وطالبات بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شجر کاری مہم کے دوران صدر شعبہ،نباتیات اور انچارچ باغات ڈاکٹر ذرینہ علوی،ڈاکٹر نعیم خان،ڈاکٹر سید شبر رضا، ذولفقار علی اور طلبہ وطالبات نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے باہر پودے لگائے۔