مرکزی جماعت اہلسنت کے تحت ختم نبوت کانفرنس 24اگست کو ہوگی
کراچی (نیوز رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے تحت 24اگست ہفتہ بعد نمازعشاء خالقدینا ہال میںہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاںبھرپور طریقے سے جاری ہیںعوام اہلسنت میں اس کانفرنس کے حوالے سے جوش وخروش پایاجاتا ہے مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ مفتی عبدالعلیم قادری ،سینئر نائب امیر علامہ غلام یٰسین گولڑوی ،ناظم اعلی علامہ صاحبزادہ زبیر ہزاروی ،ناظم نشرواشاعت علامہ سید فرحان شاہ نعیمی نائب امیر علامہ فیاض احمد نعیمی ،علامہ اللہ بخش قادری حافظ نورالعین انصاری ،ودیگر رہنماء علماء ومشائخ ممتاز شخصیات وعوام اہلسنت سے ملاقات کرکے دعوت نامہ پیش کر رہے ہیں ۔ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بدھ بعد نماز مغرب مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کا اہم اجلاس دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر میں ہوگا۔