کشمیر پاکستان کی شہ رگ‘ حفاظت کرنا جانتے ہیں: نعیم اعوان
کراچی (سٹی نیوز) ہزارہ وال اتحاد فورم پاکستان کے ترجمان اور سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی سندھ نعیم احمد اعوان نے کہا کہ اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم شہ رگ کی حفاظت بخوبی کرنا جانتے ہیں بھارتی حکومت اور ہندو انتہاء پسند اور دہشت گردی کرنے والوں کو جلد ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ گرائونڈ کالا پل پر ہزارہ وال کلچر ڈے اور یکجہتی کشمیر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج 18 دن سے بھارتی انتہاء پسند مودی سرکار کی جانب سے کرفیو نافذ ہے کشمیری عوام بھارتی بزدل افواج کے ظلم و ستم کا شکارہیں اور مودی مسلمان و اقلیت دشمن ہٹلرز کے روپ میں ظلم و بربریت میں مصروف ہے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس اس حقیقت کا بین ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے اور بھارت کا اس کے لئے اٹوٹ انگ کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے اور کشمیر کا مسئلہ کابل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ہوگا۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور بہادر کشمیریوں کی آزادی کی جنگ کے ساتھ پاکستان کی 22کروڑ عوام اور مسلح افواج بھی ان کے ساتھ ہیں پاک فوج کا کشمیر کیلئے واضح مدد اور ساتھ دینے کا اعلان ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ اس موقع پر ہزارہ وال قوم کو یکجا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ہزارہ وال قوم نے اپنا ثقافتی کھیل گٹی اور گتکے کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں ہزارہ وال اتحاد کے بانی اسرار شاہ، مرکزی صدر حاجی محمد اقبال جہانگیری، PML(N)کے رہنماء حاجی صالحین تنولی، PPP کے رہنماء شیراز تنولی،فرخ، MQM پاکستان کے سابق MPA وقار شاہ، PTI کی ڈاکٹر لیلیٰ پروین، سابق سپرنٹنڈنٹ جیل ملیر شاکر شاہ، سلیم تنولی، ممتاز اعوان، پروفیسر عمر فاروق ، ملک نعیم اعوان ایڈوکیٹ، وسیم ترک، فرید خان، سردار طارق، فیاض سواتی ، گلزرین گجر، عالیہ باجی ، ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں 147 کلو گٹی اُٹھانے والے عبدالرزاق نے پہلی پوزیشن جبکہ دوسری پوزیشن 102کلو گٹی نوید تنولی اور تیسری پوزیشن گلوکار جاوید خان جہانگیر ی کو ٹرافیاں پیش کی گئیںعلاوہ ازاں بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ2019ء تقسیم کیئے گئے ۔