نارتھ ہیمپٹن یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر اور ڈین اکیڈمک پارٹنرشپ کی وائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات
کراچی (نیوزرپورٹر) نارتھ ہیمپٹن یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر پروفیسرنِک پٹفورڈ اور پروفیسرہیسٹنگز میکنزی ڈین اکیڈمک پارٹنرشپ نے منگل کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔مذکورہ ملاقات کا مقصدجامعہ کراچی کے اسکول آف لاء اور دیگر کلیہ جات کے نارتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کے ساتھ یونیورسٹیزکنسورشیم کی معاونت سے تعلیمی اور تدریسی روابط کے امکانات تلاش کرناتھا۔پروفیسرنِک پٹفورڈ نے بتایا کہ فی الحال دونوں جامعات کے مابین قانون کی تعلیم کے سلسلے میں باہمی تعاون پر توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء الدین یونیورسٹی کے ساتھ آئندہ چند ہفتوں کے دوران تعلیمی اشتراک کے منصوبے پر عمل شروع ہوجائے گاجبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے ساتھ مذکورہ منصوبے کے تحت کام پہلے سے جاری ہے۔اس موقع پرشہید ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر جسٹس ضیاء پرویز، تمام روئسائے کلیہ جات، رجسٹرارجامعہ کراچی،صدر انجمن اساتذہ ،مشیر امورطلبہ اور کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر بھی موجودتھے۔مذکورہ منصوبے کے تحت جامعہ کراچی کے اسکول آف لاء کے طلباوطالبات نارتھ ہیمپٹن یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم سے متعلق معلومات اور مواد کا تبادلہ کرسکیں گے۔