حضر ت عثما ن غنی ؓ جا مع القر ا ن اور کا مل الایما ن تھے: پیر عبدالقادر شیر ازی
کراچی(نیوز رپورٹر) مرکز علم و عرفاں دربا ر عا لیہ غو ثیہ قادریہ نقشبندیہ امیر یہ شیر ازیہ گلشن عسکر ی قذا فی ٹا ئو ن میں شہا دت حضرت عثما ن غنی رضی اللہ عنہ کے حو الے سے عظیم الشان ا جتما ع منعقد کیا گیا ۔جس سے خطا ب کرتے ہوئے سجادہ نشین دربا ر ِ عا لیہ ، جماعت اہلسنت پا کستا ن کر اچی کے نا ئب ا میر ، سربراہ و سر پر ست انجمن فیضان الاسلام بزم کا فی خو شبو ئے امیر علامہ صا حبزادہ پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیر ازی نے کہا کہ حضر ت عثما ن غنی رضی اللہ عنہ جا مع القر ا ن اور کا مل الایما ن تھے ۔خلیفہ سوئم حضر ت عثما ن غنی رضی اللہ عنہ جو دو سخا اور شر م وحیا کے پیکر تھے ۔آپ کے دور خلافت میں قرآن پاک کو جمع کر کے مکمل شکل دی گئی۔ آپ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آپ رضی اللہ عنہ نے ہمیشہ دین اسلام کی خاطر اپنا مال راہ خدا میں قربان کیا۔آپ دا ما دِ رسو ل ہیں اور روئے زمین پر آ پ ہی وہ واحد ہستی ہیں جن کے نکا ح میں یکے بعد دیگر ے حضو ر ﷺ کی دو صا حبزادیا ں آئیں ۔اسی لیے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ہے۔آپ کے فضائل میں بکثرت احادیث وارد ہیں جن سے آپ کی شان اور بارگاہ ِ رسالت ﷺ میں کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔روز اسلام سے روزِوفات تک کوئی جمعہ ایسا نہ گزرا کہ آپ نے کوئی غلام آزاد نہ کیا ہو بے شمار مواقعوںپر سرکار دوعالم ﷺنے آپ کو جنت کی بشارت دی۔ اس موقع پر پیر سید عبدالقدیر شیرازی،پیر سید عبدالحفیظ شیرازی،صاحبزادہ سید مظہر شاہ شیرازی،علامہ عارف سعیدی،علامہ سید زین العابدین شاہ،مولانا سلیم شولانی،سید رضا شاہ ،سید نعیم شاہ امیری،حافظ عدنان امیری،صغیر احمد، سید اقتدار شاہ امیری،حامد علی امیری، رانا وقار ،غلام دستگیرامیری، رانا آفتاب امیر ی، مختار علی امیری،سید وقار شاہ ،اسد علی و دیگر موجود تھے۔