سی آئی اے پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹر ی پکڑ لی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی آئی اے پولیس نے سیکٹرH-9رمشاء کالونی میںجعلی شراب کی فیکٹر ی پکڑ لی بڑی مقدار میں شراب بر آمد کرکے چار ملزمان گرفتارکرلئے سی آئی اے پولیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ملزمان نے سیکٹر ایچ نا ئن رمشاء کالونی میںجعلی شراب کی فیکٹر ی بنا ئی ہو ئی ہے جس میں کا فی مقدار میں شراب مو جو د ہے جس پر ڈی ایس پی حا کم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئیز محمد راشد ، عرفان اللہ ودیگر ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم نے رمشاء کا لو نی ریڈ کرکے چارملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ، ملزمان میں رضا محسن ولد محسن نذیر ساکن مکان نمبرNB-53نیو ملپور راولپنڈی ،سہیل عباس ولد محمد اسلم ساکن بھگوال ضلع چکوال ،عظیم مسیح ولد سلامت مسیح ساکن ڈبل روڈ گلی نمبر5ضلع راولپنڈی اورمحمود پٹیل ولد ایوب پٹیل ساکن فلیٹ نمبر9C بلاک نمبر2کیٹگریV سیکٹرI-9/4اسلام آباد شامل ہیں۔ کوگرفتار کر کے 132بوتل شراب ، 04عدد کین الکوحل شراب120 لیٹر برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر430مورخہ19.08.19بجرم 3/4حد امتناع منشیات تھانہ انڈسٹریل ایریا اسلام آبادمیں درج کر لیا گیا مزید تفتیش جا ری ہے ۔