آٹھویں عیسیٰ لیب قومی ٹینس چیمپئن شپ 31 اگست سے کھیلی جائے گی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر انتظام آٹھویں عیسیٰ لیب نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2019 ماڈرن کلب میں31 اگست تا 6ستمبرکھیلی جائے گی ۔کراچی جیم خانہ میں میڈیا بریفنگ میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے ٹورنامنٹ کی پرائز منی ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ کرنے کا بھی اعلان کیا۔سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی‘ گلزار فیروز اور ظفر حسن نے ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جونئرز 18سنگلز اور ڈبلز‘گرلز 18سنگلز‘ بوائز 16سنگلز اور ڈبلز‘ بوائز 14سنگلز اور ڈبلز‘ بوائز اینڈ گرلز 12سنگلز اور ڈبلز‘ بوائز اینڈ گرلز10 سنگلز کے علاوہ مینزسنگلز ‘ لیڈیز ڈبلز اور وھیل چیئر سنگلز کے سندھ کی سطح کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ میں شامل کئے گئے ہیں ۔ وہیل چیئر ٹینس ایونٹ کے انعقاد کے لئے پیرا اسپورٹس پاکستان کا تعاون بھی حاصل کیا گیاہے۔ ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر اس سالانہ معروف نیشنل ٹورنامنٹ کے اسپانسر ہیںاور یہ ادارہ ٹینس کے علاوہ دس سے زائد کھیلوں کی مستقل بنیادوں پر سرپرستی بھی کررہا ہے ۔انہوں بتایا کہ پی ٹی ایف کے گریڈ اول ٹورنامنٹ کے رولز کے مطابق اس برس کھلاڑیوں کو نقد انعامات کے بجائے کھیلوں کی اشیا انعام کے طور پر دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام غیر مقامی جونئرز کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کے قوانین کے مطابق ٹریولنگ اور ڈیلی الایڈ ونس بھی دیا جائے گا۔ خواجہ سعید حئی ا ٓرگنائزنگ کمیٹی کے صدر‘ گلزار فیروز‘ خالد شمسی‘ ظفر حسن اور مشتاق احمد نائب صدور‘ محمد خالد رحمانی ریفری و ٹورنامنٹ ڈائریکٹرجبکہ جمیل خان آرگنائیزنگ سیکریٹری ہونگے۔ قدسیہ راجہ چیف آف امپائر‘ سرور حسین میڈیا کوآرڈینیٹرجبکہ ڈاکٹر نادیہ رزاق‘ فرح ریاض‘ رئیسہ اشفاق‘ پروین اختر‘ عشرت زہرہ اور عقیل شبیر ممبران ہیں ۔