جدہ سے مکہ تک نئی شاہراہ ، زائرین حرم کی سہولت کیلئے نیا منصوبہ
مکہ (اے پی پی) جدہ سے مکہ تک کا طویل فاصلہ نئی شاہراہ کی تکمیل سے محض 35 منٹ سے بھی کم میں طے کیا جا سکے گا۔جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافرین جدہ شہر سے گزرنے کے بجائے اب ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جا سکیں گے۔ حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والوں کو سہولت دینے کے لیے نئی شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے۔