سعودی عرب :طلبہ سکولوں میں پہلی بار خواتین اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ
ریاض(اے پی پی) سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے سکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین اساتذہ انجام دیں گی۔شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی۔2030ء تک 95فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین اساتذہ انجام دینے لگیں گی۔