لیبیا میں خلیفہ حفتر کی فوج کا ترک اڈے پر فضائی حملہ
طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفترکی براہ راست نگرانی میں مصراتہ شہر میں قائم ترکی کے ایک فوجی اڈے پر فضائی حملہ کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک فوٹیج میں دکھایا گیاکہ جنرل خلیفہ حفتر مصراتہ شہر میں ترکی کے ایک فوجی اڈے پر حملے کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اڈے پر ترکی کی معاونت سے لیبی فوج کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جا رہی تھی۔لیبی فوج نے مصراتہ کے ملٹری کالج اور ترکی کے اڈے کے قیام کے پروگرام اور قومی وفاق حکومت کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔لیبی فوج کی طرف سے بمباری کا نشانہ بنائے گئے ترک فوجی اڈے میں طیاروں کے گیراج، ہوائی اڈے کا مغربی رن وے، ترکی کے ڈرون طیارے اور ترکی سے لایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود شامل ہے۔